22 جنوری 2012 - 20:30

فلسطين کي منتخب حکومت کے وزير اعظم اسمعيل ہنيہ نے زور ديکر کہا ہے کہ اسلامي نظريہ جو اسلامي بيداري کا بنيادي ستون ہے اب بيداري کے مرحلے سے تحريک کے مرحلے ميں داخل ہو رہا ہے۔

ابنا: فلسطيني ذرائع کے مطابق اسماعيل ہنيہ نے کہا کہ اسلامي نظريہ جو اسلامي بيداري کا محور ہے اب بيداري کے مرحلے سے تحريک کے مرحلے ميں منتقل ہو رہا ہے اور مسئلہ فلسطين عالم اسلام کي تحريک کي بنياد ہے۔اسماعيل ہنيہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطين کے سلسلے ميں عالم اسلام ميں اتفاق رائے پايا جاتا ہےاور فلسطين پوري تاريخ ميں ہميشہ امت کے اتحاد کا مرکز رہا ہے۔

فلسطين کي منتخب حکومت کے وزير اعظم نے مزيد کہا کہ وہ سرکاري دعوت ناموں کے جواب ميں جو انہيں موصول ہوئے ہيں جنوري کے آخري ا يام ميں اپنا دوسرا غير ملکي دورہ شروع کريں گےـ اسماعيل انہوں نے کہا کہ غزہ عرب ممالک کي ظالمانہ اور جابرانہ پابنديوں کو ناکام بنانے ميں کامياب ہوا اور نئے سال ميں اسلامي بيداري اور غزہ کے عوام کي استقامت کے زير سايہ غزہ کے علاقے پر نئے دروازے کھليں گے۔......

/169